ریلوے انتظامیہ کی غفلت، درجہ چہارم ملازمین خستہ حال کوارٹروں میں رہنے پر مجبور
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ کی غفلت کیوجہ سے درجہ چہارم کے ہزاروں ریلوے ملازمین کے شدید خستہ حال کوارٹروں کی مرمت نہیں ہو سکی جس سے ملازمین خستہ حال کوارٹروں میں رہینے پر مجبور ہیں کواٹروں کی بیرونی دیواریں ٹوٹنے سے چادر و چارردیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوٹی کے باوجود ملازمین کے کوارٹروں کی مرمت کی بجائے ریلوے افسران سرکاری بنگلوں میں سالانہ لاکھوں روپے کی تزئین وآرائش میں مصروف ہیں کوارٹروں کی شدید خستہ حالی کے باعث ملازمین اور ان کے اہلخانہ سر پر منڈلاتی موت کے سائے تلے رہینے پر مجبور ہیں کوارٹروں میں سیوریج کے ناقص نظام کیوجہ سے آلودہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے ملازمین کے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔