بھارتی فوج کی بجوات سیکٹر میں فائرنگ، گولہ باری، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی
سیالکوٹ (نامہ نگار) رات گئے بھارتی سکیورٹی فورس نے بجوات سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی سورماؤں کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ گزشتہ رات بھارتی سکیورٹی فورس نے بجوات کے گاؤں کچھی ماند پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی۔ بھارتی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چناب رینجرز کی جوابی کارروائی پر بھارتی گولہ باری بند ہو گئی۔