آسٹریلیا کیخلاف مقابلہ اچھا ہو گا، کھلاڑی کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں :شاہد آفریدی
دبئی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سعید اجمل کی غیرموجودگی میں سپن اٹیک سے پریشان نہیں ہوں۔ رضا حسن ان کی کمی کو پورا کریں گے۔ سعید اجمل کی اہمیت کو سب جانتے ہیں مگر رضا حسن پر بھی مکمل اعتماد ہے۔ کپتان کی حیثیت سے باؤلنگ لائن اپ کو دیکھ لیا ہے۔ لڑکے ٹی ٹونٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔ محمد حفیظ، سعید اجمل اور میرا اچھا کمبی نیشن تھا، ہمارے پاس اچھے فاسٹ باؤلرز اور آل راؤنڈرز بھی ہیں۔ سپنرز نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ ہماری ٹیم متوازن ہے اور ہم پُراعتماد ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہو گا۔ کھلاڑیوں نے فٹنس لیول بہتر کیا ہے۔ کھلاڑی کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں۔
اور میں خود بھی کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہیں دوں گا۔