• news

پاکستانی باکسرز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں : اقبال حسین

انچیون (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اقبال حسین نے کہا ہے کہ وہ ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر کی کار کردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان نے ایشین گیمز باکسنگ میں کوئی میڈل جیتا ہے، پاکستان کے چھ میں سے چار باکسر کوارٹر فائنل میں پہنچے جبکہ وسیم نے سیمی فائنل کھیلا، بدقستمی سے وہ اس مقابلے میں ہار گیا، انہوں نے کہا کہ صر ف 20 دن کے تر بیتی کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اتنے بڑے ایونٹ کی تیاری کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن