• news

کولکتہ نائٹ رائیڈرز ‘چنائی سپر کنگز ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئیں

حیدرآباد (سپورٹس ڈیسک) کولکتہ نائٹ رائیڈرز ہوبارٹ ہریکینز کو شکست دے کر بھارت میں جاری ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ہوبارٹ ہریکینز نے 6 وکٹوں کے نقصان  پر 140 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے ناقابل شکست 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈر نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آل رائونڈرجیک کیلس نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔دوسرے سیمی فائنل میں چنائی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 65 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ چنائی سپر کنگز نے 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ براوو نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن