ایشین گیمز کرکٹ : افغانستان، سری لنکا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، مقابلہ آج ہو گا
انچیون (سپورٹس ڈیسک) افغانستان اور سری لنکا نے ایشین گیمز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں ہانگ کانگ نے 8 وکٹوں پر 88 رنز بنائے۔ افغانستان نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ٹاس پر ہرایا۔ افغانستان کا مقابلہ فائنل میں سری لنکا سے آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے ہو گا۔