• news

حکومت فضل الرحمٰن خلیل کو دہشت گرد قرار دینے پر امریکی سفیر کو طلب کرے: متحدہ جہاد کونسل

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ جہاد کونسل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان مولانا فضل الرحمن خلیل کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرے اور اس معاملے پر شدید احتجاج کیا جائے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسلح جدوجہد کا حق دیتی ہیں۔ نواز شریف کے اقوام متحدہ میں جرات مندانہ خطاب کے بعد بھارت کو سفارتی محاذوں پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ سویت یونین جنگ میں امریکہ کو شکست ہو رہی تھی تو اسامہ بن لادن کو اس نے اپنے مفاد کے لئے امت مسلمہ کا ہیرو قرار دیا۔ ایک خصوصی انٹرویو میں متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کشمیریوں کا ہیرو اور پاکستان کا مہذب شہری ہے۔ وہ دہشت گرد نہیں بلکہ اس نے امت مسلمہ کی جنگ لڑی ہے۔ علاوہ ازیں انصارالامہ پاکستان کے سربراہ اور امریکہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے والے مولانا فضل الرحمن خلیل نے امریکی پابندیوں کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری اب تک دہشت گردی کی تعریف ہی نہیں کر سکے تو پابندیاں کس قانون کے تحت لگائی ہیں ؟ ان پابندیوں کو ہم ملکی وعالمی عدالت میں چیلنج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں امریکہ خود دہشت گرد ملک ہے انصار الامہ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی کشمیرکی جہادی تحریک جاری رہے گی۔ افغانستان سے امریکہ کے فرارکے بعد خطے کے حالات تبدیل ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی پابندیوںکے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن