• news

فاٹاکے 37سرکاری ملازمین کے ورثاء کو دو ماہ میں شہداء پیکج ادا کرنے کا حکم

پشاور(بیورورپورٹ)پشاورہائی کورٹ نے قبائلی علاقوں (فاٹا) کے 37سرکاری ملازمین کے ورثاء کو شہداء پیکیج نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر دو ماہ میں ورثاء کو شہداء پیکیج ادا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شہداء پیکیج کیلئے دائر کیسز کی سماعت کی جس میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے 37سرکاری ملازمین اور خاصہ دار فورسز کے رشتہ داروں نے شہید ہونیوالے افراد کیلئے شہداء پیکیج دینے کا مطالبہ کیا تھا کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور حسین پر مشتمل بنچ نے شہداء کے ورثاء کودو ماہ میں شہداء پیکیج دینے کے احکامات جاری کردئیے۔

ای پیپر-دی نیشن