• news

امداد نہ ملنے پر سرگودھا، چنیوٹ میں سیلاب متاثرین کے ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنے

سرگودھا، چنیوٹ (نامہ نگاران) سیلاب متاثرین نے افسروں اور ارکان اسمبلی کے من پسند افراد کو امداد دلوانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ مڈھ رانجھا کے کئی دیہاتوں کے متاثرین سیلاب جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقہ کے ارکان اسمبلی سیاسی مقاصد کیلئے پسند اور ناپسند کی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے ووٹروں کو امداد تقسیم کروا رہے ہیں۔ چنیوٹ کے موضع کھڑکن، سپرا، موضع جگے کی اور دیگر دیہات کے سینکڑوں سیلاب متاثرین نے ڈی سی او آفس کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ انکا علاقہ سیلاب کے باعث شدید متاثر ہو ا ہے جس کی وجہ سے انکے گھر اور فصلیں تباہ ہو گئیں مگر حکومتی سروے کمیٹی نے ہمارے علاقوں کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا جو کہ ظلم ہے ہمیں امداد نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن