• news

پاکستان اور چین کیساتھ سرحدوں پر فوج کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جا رہا ہے:بھارت

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ  نئی دہلی ہمسایہ ممالک چین اور پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے تاہم ان ممالک کی جانب سے بھارت کیخلاف سازشیں  کی جارہی ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے کرن ریجو نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں  سخت جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک خصوصاً پاکستان اور چین کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے اور مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاہم ہمسایہ ممالک کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو جدید اسلحہ کی تربیت دیکر ایل او سی کے اس طرف دھکیل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سرحدوں پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن