شام میں جنگجو بھیجنے کا الزام تنظیم ’’شریعہ فار بلجیم‘‘ کے کارکنوں کا ٹرائل
برسلز (وقار ملک) بلجیم کی عدالت نے تنظیم ’’شریعہ فار بلجیم‘‘ کے گرفتار کارکنان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تنظیم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے نوجوانوں کی تربیت کا آغاز کر رکھا ہے اور ان کی برین واشنگ کی جاتی ہے اور بعدازاں انہیں شام میں لڑائی کیلئے بھیجا جاتا ہے۔ بلجیم میں 46 افراد گرفتار کر لیے گئے، 10 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ کسی دہشت گرد تنظیم کسی معاونت پر 15 برس قید ہو سکتی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق داعش جنگجوئوں کے پاس جانے کیلئے سینکڑوں یو ایس لڑکیوں نے گھر چھوڑ دیئے۔