• news

کابل بینک سیکنڈل: کرزئی کے بھائی سمیت 19 افراد 633 ملین ڈالر کے نا دہندہ

کابل (اے ایف پی+رائٹرز) افغان دارالحکومت کابل میں مسلسل دوسرے روز فوجیوں کی بس پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 3افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔کابل بینک سکینڈل کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق متعدد کمپنیاں 19 افراد 633 ملین ڈالر کے ڈ یفالٹر ہیں ان میں وائس صدور اور کرزئی کے بھائی بھی شامل ہیں۔ واچ ڈاگ نے یہ تفصیلات اور فہرست جاری کی۔ تنظیم کی جانب سے بینک کے دیوالیہ ہونے کی انکوائری شروع کرانے کے نئے صدر اشرف غنی کے فیصلے کو بھی سراہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمود کرزئی نے بینک سے بھاری قرض لیا ان کے ذمہ واجب الادا رقم 22.2 ملین ڈالر ہے جبکہ انہوں نے صرف 13.4 ملین ڈالر واپس کئے۔

ای پیپر-دی نیشن