• news

سویڈن نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

سٹاک ہوم (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) سویڈن کے نئے وزیراعظم سٹیفن لیوفوین نے کہا ہے کہ انکا ملک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لے گا۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دو آزاد اور خودمختار ممالک کے طور پر اسرائیل اور فلسطین ساتھ ساتھ اور پرامن طور پر رہیں۔ واضح رہے کہ سابق سویڈش وزیر خارجہ کارل بلٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کیخلاف ووٹ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن