• news

ظہیرعباس نے یونس خان کے ٹیم سے اخراج کو سخت فیصلہ قرار دیدیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس نے یونس خان کے ٹیم سے اخراج کو بہت سخت فیصلہ قرار دیا ہے، خاص طور پر جب کہ  کپتان مصباح الحق کی فارم بھی اچھی نہیں ہے۔ایشین بریڈمین کا خطاب پانے والے عظیم بلے باز نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ یونس خان جیسے بلے باز کو ٹیم سے نکالنا دنیا کی قسم بھی ٹیم کے لیے آسان فیصلہ نہیں ہوسکتا، وہ مڈل آرڈر بیٹنگ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف قومی ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی ۔ آسٹریلوی ٹیم کپتان کلارک اور ر شین واٹسن کی غیر موجودگی میں بہت کمزور ہے، اور  ہماری ٹیم فتح یاب ہوگی۔ سعید اجمل کی غیر موجودگی  سیریز کے نتائج پر اثر انداز ہوگی حفیظ کے ایکشن پر اعتراضات سے بھی فرق پڑے گا۔ عمر گل اور عرفان کے زخمی ہونیکی وجہ سے جنید خان کو بہترین آغاز فراہم کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن