سندھ ایک ہی گھر ہے کوئی کمرے نہیں سب کو بھائیوں کی طرح رہنا ہے: خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران کو وزیراعظم بننا تھا تو مجھے بتاتے میں ارکان پارلیمنٹ کو لیکر نوازشریف کے پاس پیدل چلا جاتا اور نوازشریف سے درخواست کرتا کہ اپنے ووٹ عمران خان کو دلوا کر وزیراعظم بنوا دیں مجھے افسوس ہوا کہ نوجوانوں کو ہلاک کر کے سیاسی طور پر آگے بڑھنے کا پلان بنایا گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نازک صورتحال ہے خدا را پاکستان کو بچائیں سازشوں سے نہیں ملکر نظام اور اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا۔ ملک ہماری پہچان ہے یہ نہ رہا تو کچھ نہیں رہے گا۔ سندھ ایک ہی گھر ہے کوئی کمرے نہیں ایک ہی گھر میں سب کو بھائیوں کی طرح رہنا ہے۔ پی پی قربانیاں دیکر جمہوریت بچانے والی جماعت ہے، بے گناہ لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرنے والوں کو کامیابی نہیں ملے گی۔ میوزیکل پروگرام کے پیچھے نوجوانوں کی لاشوں پر سیاست کا جا رہی ہے۔ اگر کوئی ایسی سیاست کر رہا ہے تو پاکستان کے بچوں پر رحم کرے۔ عمران کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی، ہمارے بچوں، بہنوں اور ماؤں کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ جمہوریت کی مضبوطی میں ہی نوجوانوں اور بچوں کی بقا ہے۔