• news

پٹنہ: مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 32 افراد ہلاک‘ درجنوں شدید زخمی

نئی دہلی (رائٹر + اے ایف پی) بھارت کی مشرقی ریاست میں ہندو تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 32 افراد ہلاک اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔ ریاست کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک بہت بڑا ہجوم دسہرا کے تہوار میں شرکت کیلئے ایک بیرونی پنڈال میں جمع تھا۔ اس دوران بجلی کے تاروں سے آگ لگ جانے کی افواہ پر پنڈال میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ باہر نکلنے کیلئے ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق پنڈال میں روشنی کا بھی مناسب انتظام نہیں تھا۔ پنڈال کے دروازوں کے قریب سٹال بھی لگائے گئے تھے جس سے باہر نکلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہار پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں 20 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہر کسی کو پنڈال سے باہر جانے کی جلدی تھی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن