کراچی ‘ دبئی جانیوالے امارات کے طیارے میں آگ لگ گئی، ایمرجنسی نافذ‘ 27 مسافر زخمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی ائرپورٹ پر دبئی جانے والے امارات ائر لائن کے طیارے میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 27 مسافر زخمی ہوگئیطیارے میں دو سو مسافر سوار تھے۔ کراچی ائرپورٹ اور رن وے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ طیارہ رن وے پر ٹیکسی کر رہا تھا کہ طیارے میں دھواں بھر گیا جس کے بعد آگ لگ گئی، فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگاکر مسافروں کو ایمرجنسی شوٹ کے ذریعے بحفاظت نکال لیاگیا۔ ائرپورٹ کو پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا۔