• news

پنجاب: کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کے ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبے بھر میں کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کے سالانہ ٹیکس کی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے 50 فیصد اضافہ کر کے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے تاہم 2014-15 کی پالیسی کو ایک سال کیلئے روک دیا گیا ہے اور شہریوں کو اب 2013ء میں ادا کئے گئے ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کر کے نئے ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل نئے فارمولے 2014-15 کے مطابق ٹیکس لیا جا رہا تھا جسے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور 2013ء کے ریٹ میں 50 فیصد اضافے کے بعد نئے ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ فارمولا ایک سال کیلئے لاگو کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن