دھرنے والوں کا ایجنڈا اور بچوں کی شہریت غیرملکی ہے: آصف زرداری ‘ زبان بند رکھیں ورنہ کھینچنا جانتے ہیں : طاہر القادری
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، پیپلز پارٹی آئین کی خالق ہے اسکا تحفظ بھی کریگی۔ آج بھی پارلیمنٹ، جمہوریت، آئین کی بالادستی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں حالانکہ ان سمیت ہر حکمران نے اپنے دور حکومت میں ہمارے خلاف سازشیں کیں مگر ہم قوم، ملک، نظریئے، آئین اور جمہوریت سے اپنی کمٹمنٹ کی وجہ سے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وہ بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداروں، سینئر پارٹی لیڈروں سے اجلاس میں بات چیت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، مرکزی سیکرٹری جنرل، سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ، شیریں رحمن، شوکت بسرا، ملک نیاز جکھڑ، خواجہ شیراز، بہادر سیہڑ، حامد سعید کاظمی، سنیٹر شہاب الدین اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو فعال بنانے کیلئے پنجاب کے دورے کرینگے۔ ہم نے ہر آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ہم جمہوری اداروں کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرینگے۔ پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں میں فعال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اور بلاول بھٹو زرداری بلاول ہائوس میں قیام کرینگے، یہاں سے پارٹی کے معاملات کو کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور آئیں گے۔ انہوں نے سینئر عہدیداروں سے کہا کہ پنجاب کے خالی پارٹی عہدے پُر کئے جائیں۔ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی لاہور کی تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں کراچی کے جزیروں سے کشمیر کی آخری چوٹی تک پیپلز پارٹی کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔ اگر ہماری وجہ سے دوسرے لوگ بہتر کام کرتے ہیں تو وہ ہمارا مقصد پورا کرتے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد تو عوام کی فلاح و بہبود ہے جو اسی طرح ہو جاتی ہے۔ اگر ہماری اذان پر کوئی نماز پڑھ لے تو ہمارا کیا جانا ہے۔ انہوں نے دھرنے والوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایجنڈا غیرملکی ہے اور ان کے بچے بھی بیرون ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے گھریلو معاملات میں دخل نہیں دیتے مگر ان کے بچوں کی شہریت بھی غیرملکی ہے۔ کسی کی طرف انگلی اٹھانے والے یہ بھی سوچیں کہ 4 انگلیاں خود ان کی طرف ہوتی ہیں۔ نجی ٹی وی اور ایجنسیوں کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں، عامر ڈوگر کو انکے والد نے کہا تھا پارٹی نہیں چھوڑنی، اگر کسی کو اپنے والد کی قبر کا خیال نہیں تو کیا کہہ سکتے ہیں۔ ہم نے خود کو جمہوری بنایا ہے، دوسروں کو بھی جمہوریت سکھا رہے ہیں۔ تنکا تنکا جوڑ کر پیپلز پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکا، پیپلز پارٹی نے ان قوتوں کو روک رکھا ہے جو ملک تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ بلاول بھٹو ملک بچانے نکلے ہیں تو کیسے اجازت نہ دیتا، ہر اس دروازے پر دستک دے رہے ہیں جس کی مدد سے ملک بچایا جا سکے۔ انتشار پھیلانے والوں کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو گا، پیپلز پارٹی آئین، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اجلاس میں ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال زیر بحث آئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی خالق جماعت ہے، وہ آئین کا تحفظ کریگی۔ ہر آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جمہوری اداروں کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور تک محدود نہیں رہیں گے، پورے پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے دورے کریں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اقتدار کے حصول کیلئے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ جمہوریت کسی صورت بھی ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی مسئلے کا حل سڑکوں پر نہیں نکلتا‘ مطالبات کیلئے مذاکرات ہی بہترین فورم ہے‘ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانی دی ہے اور دیتی رہے گی۔ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی اور وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال کو ملکر بچانا ہے، دھرنے دینے والوں کے جائز مطالبات منوانے کیلئے انکے ساتھ ہیں مگر ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں اور دیتی رہے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی خون خرابے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ملک میں جاری سیاسی کشمکش کو بچانے کیلئے تمام پارٹیاں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہیں۔ 18 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں ملک بھر سے کارکن شرکت کریں گے۔ تسنیم احمد قریشی نے صدر آصف علی زرداری کو بتایا کہ سرگودھا ڈویژن سے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد 18 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریگی۔دریں اثناء سابق چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز کے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ پنجاب کے صنعتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پی پی کے دور حکومت میں ٹیکسٹائل برآمدات میں چار گنا اضافہ ہوا۔ پی پی نے ہمیشہ عوام اور صنعت دوست پالیسیاں اپنائی ہیں۔ مزدور کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ انڈسٹری ترقی کرے۔ پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا بحران سنگین ہو گیا ہے حکومت کو توجہ دینی چاہئے۔ جب بھی موقع ملا توانائی بحران کا حل اوّلین ترجیح ہو گی۔ ہم نے صنعتوں کی ضروریات کا خیال رکھا۔ پاکستان ایران گیس منصوبے پر پیشرفت پی پی کا قوم کو تحفہ تھا۔ پی پی مزدوروں اور غریبوں کی جماعت ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر آصف علی زرداری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آصف علی زرداری کی حقیقت اچھی طرح