• news

نادرا سسٹم 2005ء سے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈز کے فنگر پرنٹس بھی نہیں پڑھ سکتا: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا سسٹم دو ہزار پانچ سے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈز کے فنگر پرنٹس بھی نہیں پڑھ سکتا۔ ذرائع نے آن لائن  کو بتایا نادرا کا سسٹم مقناطیسی سیاہی میں شامل لوہے کے ذرات پڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ نادرا کی آپٹیکل ڈیوائس ریئل ٹائم فنگرپرنٹس کو پڑھ سکتی ہے۔ نادرا نے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی  کے بجائے عام سیاہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن