قلات: ٹریفک حادثے میں سیشن جج اقبال شہوانی ڈرائیور سمیت جاں بحق
قلات (نوائے وقت رپورٹ) سیشن جج اقبال شہوانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قلات میں ٹرک اور کار کی ٹکر سے سیشن جج اقبال شہوانی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایڈیشنل سیشن جج آواران اعجاز احمد اور اقبال شاہوانی کا بیٹا زخمی ہو گئے۔اقبال شاہوانی خضدار سے کوئٹہ جا رہے تھے۔