حکومت کا دھرنوں میں طاقت کے استعمال سے گریز کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے دھرنوں کے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کی پالیسی جاری رکھنے اور دونوں جماعتوں کے قائدین و ہنگامہ آرائی میں ملوث کارکنوں کے خلاف درج 34 مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکرنے کاگرین سگنل دے دیا۔ پولیس کے ذمے دار ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا اب تک پولیس کی مدعیت میں عمران خان، طاہرالقادری و دیگر پارٹی رہنماؤں و سینکڑوں کارکنوں کیخلاف 34 مقدمات درج ہیں جن میں ایک مقدمے میں قرار دیا گیا ہے 3 افراد کی ہلاکت اپنی جماعتوں کے کارکنوں میں اشتعال پھیلانے کی وجہ سے ہوئی، اسی طرح پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز، پارلیمنٹ کا جنگلہ بھی انہی رہنمائوں عمران خان، طاہر القادری کی ایماء پر توڑا گیا، درج مقدمات میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔