افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بلوچستان کے 2 مزدور جاں بحق
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)افغانستان میں فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے رہائشی نعیم جان اور گردی جنگل سے تعلق رکھنے والے موسیٰ خان محنت مزدوری کی غرض سے افغانستان گئے ہوئے تھے کہ گذشتہ روز افغانستان میں افغان فورسز کی فائرنگ سے دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے جن کی نعشیں بعدازاں ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دی گئیں۔