• news

شیطان کوکنکریاں مارتے ہوئے 12 پاکستانی حاجی زخمی

مکہ مکرمہ (آن لائن) سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے  دوران شیطان کوکنکریاں مارتے ہوئے 12 پاکستانی حاجی زخمی ہوگئے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ منیٰ میں رمی کے دوران بارہ پاکستانی پیچھے سے آنے والے کنکر لگنے سے زخمی ہو گئے۔واقعے میں معمولی زخمی ہونیوالے 3 پاکستانیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ 9 افراد اب تک زیر علاج ہیں۔سعودی محکمہ شہری دفاع نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمی کے دوران دیوارکے قریب نہ جائیں اور نہ ہی دیوار پر چڑھنے کی کوشش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن