مقبوضہ کشمیر بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک بھارتی فوجی ہلاک پانچ زخمی
سری نگر (اے اےن اےن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے مینڈھر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک،5 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مینڈھر سیکٹر میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک فوجی ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ تبی فار وارڈ پوسٹ کے نزدیک بارودی سرنگ کا ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں بہار رجمنٹ کا ایک فوجی اہلکار موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت اکشے گڈبولے کے بطور ہوئی ہے جبکہ دیگر پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے دو کو تشویشناک حالت کے باعث راجوری ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا۔ دوسری جانب چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کو حکومت کی طرف سے معاوضہ نہ دیئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما سے قبل لٹے پٹے خاندانوں کو چھت فراہم نہ کی گئی تو یہ بھیانک المیہ ہوگا۔ بے گھر لوگوں کو آبادکاری کا کام حکومت ہی کرسکتی ہے وہ ایسا کرکے کسی پر احسان نہ جتلائے۔
مقبوضہ کشمیر