کوئٹہ: خودکش حملے میں جاں بحق 6 افراد سپرد خاک، ہزارہ ٹاﺅن میں ہڑتال
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ + بی بی سی) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاو¿ن میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں تین خواتین اور بچے سمیت جاں بحق ہونے والے چھ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر نہایت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ دوسری طرف عید سے پہلے پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شہر کی فضا سوگوار رہی۔ زخمی ہونے والے 26 افراد سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے خلاف ہزارہ ٹاﺅن میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ شیعہ تنظیم مجلس وحدت مسلمین نے ہلاکتوں پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔ تدفین کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر علاقے میں تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں۔ تاحال کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ہزارہ/ سپردخاک