• news

اسلام آباد پولیس کو 8 اگست سے ہفتہ وار چھٹیاں بھی نہیں ملیں، اہلکار پریشانی کا شکار ہو کر ذہنی مریض بننے لگے

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد پولیس کے ساتھ سوتیلی اولاد کا سا سلوک کیا جا رہا ہے۔ اہلکاروں کو 8 اگست سے چھٹیاں نہیں ملیں، عید الاالضحی اور بعد ازاں محرم میں بھی چھٹیاں نہ ملنے کا امکان ہے۔ ہزاروں پولیس اہلکاروں کو اگست کے بعد سے ہفتہ وار چھٹی بھی نہیں ملی جس کے باعث پولیس کے جوانوں میں شدید اشتعال اور بے چینی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی ایک قابل ذکر تعداد ذہنی انتشار اور پریشانی کا شکار ہے دوسری جانب پنجاب پولیس کے جوانوں کو وزیر داخلہ کی مداخلت پر عید الاضحیٰ پر خصوصی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ اہلکار، آئی جی پولیس اور دیگر پولیس افسروں سے ہاتھ جوڑ کرشفٹ وار چھٹی دینے کی درخواست کرے اگر سامنے درخواست کریں گے تو صرف ایک لفظ سنائی دے گا ”ڈسمس“۔ پولیس اہلکاروں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے جوان گذشتہ کئی ماہ سے ہفتہ وار چھٹی نہ ملنے ، عید پر بھی چھٹیاں معطل کئے جانے، اوقات کار سے زائد کام لئے جانے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہو کر ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس

ای پیپر-دی نیشن