سرگودھا: پولیس تشدد سے خاتون کی ہلاکت، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
سرگودہا (نامہ نگار) وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالی خاتون کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ ارسال کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے واقعہ کے ذمہ داران کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں سب انسپکٹر نعیم‘ اے ایس آئی اکرم‘ امتیاز‘ عطاءمحمد‘ شہزاد اسلم‘ عبدالمجید اور دو کانسٹیبلز کےخلاف ارشد جٹ کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حتمی رپورٹ عیدالاضحیٰ کے بعد روانہ کی جائیگی۔ یاد رہے کہ نواحی چک 120 جنوبی میں 65 سالہ خاتون بشیراں بی بی کو پولیس نے لیگی ایم پی اے کے ایماءپر مبینہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا جس کا مقدمہ سرگودھا پولیس نے پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد کےخلاف درج کر لیا ہے۔ مقتولہ کے لواحقین کے مطالبے کے باوجود لیگی ایم پی اے اور ایس ایچ او نواب ڈوگر کے نام ایف آئی آر میں شامل نہیں کیے گئے۔
شامل تفتیش فیصلہ