آئی ڈی پیز کے خاندانوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2ارب 38کروڑ 80لاکھ 92ہزار روپے تقسیم
اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے شمالی وزیر ستان کے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے خاندانوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2ارب 38کروڑ 80لاکھ 92ہزار روپے تقسیم کئے ہیں۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق بے گھر افراد کے خاندانوں میں نقد مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے 80ہزار528خاندانوں میں اب تک ماہانہ بنیادوں پر نقد مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ نادرا کی جانب سے 1611خاندانوں کی مزید تصدیق کے بعد زونگ نے بھی سمیں فراہم کر دی ہیں ۔حکام کے مطابق 2ارب 38کروڑ 80لاکھ 92ہزار روپے صرف ماہانہ بنیادوں پر فراہم کئے ہیں۔ حکام کے مطابق صوبہ پنجاب ، خیبر پی کے کی طرف سے بھی الگ الگ ماہانہ بنیادوں پر نقد مالی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
آئی ڈی پیز / رقوم