• news

فوج سمیت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عبوری حکومت بنائی جائے: مشرف

کراچی (این این آئی) اللہ رب العزت عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی تقلید و پیروی میں اُمت محمدی کی جانب سے اداکردہ قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستانی عوام کو عید الاضحی اور سعادت حج ادا کرنے والوں کو حج کی مبارکباد کے ساتھ فریضہ قربانی اداکرنے والوں کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا دہشتگردی سے نجات اور مستقل امن کے قیام کیلئے استحصال‘ کرپشن اور ناانصافی سے نجات ضروری ہے مگر یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت نہ ہو اور حقیقی جمہوریت کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے مگر دھونس‘ دھاندلی‘ جوڑ توڑ اور بدمعاشوں کے سہارے اقتدار میں آنے والے کبھی ایسا نہیں ہونے دیں گے اس لئے انتخابی اصلاحات اور نظام کی اوورہالنگ کیلئے فوج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اصلاحات کے آئینی اختیار کے ساتھ عبوری حکومت قائم کی جائے اور اصلاحات کے بعد شفاف انتخابات کے ذریعے اقتدار عوام کے منتخب حقیقی نمائندوں کے حوالے کیا جائے تو ملک سے نہ صرف دہشت گردی‘ کرپشن اور ناانصافی و استحصال کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ جمہوریت کے ثمرات بھی عام پاکستانیوں تک پہنچیں گے۔
مشرف

ای پیپر-دی نیشن