• news

تاریخی دھرنوں کو نظرانداز کرکے حکمرانوں نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی: ممتاز بھٹو

مےرپوربھٹو (آن لائن) مسلم لےگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ آج کی سےاست مےں جاہل اور بدکردار لوگوں کی اکثرےت ہے اس لئے انہےں پتہ ہی نہےں کہ دنےا کے ممالک مےں بنےادی تبدےلےاں عوام کے راستوں پر نکلنے سے ہی آتی ہےں۔کےا شہےد ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل اےوب خان کو اقتدار سے پارلےمنٹ مےں قرارداد کرواکر ہٹاےا تھا؟ اسی طرح اٹھاروےں صدی مےں انقلاب فرانس اور گذشتہ صدی مےں روس، چےن سمےت دےگر کئی ممالک مےں بنےادی تبدےلےاں اراکےن اسمبلی نے نہےں بلکہ عوام راستوں پر نکل کر لائے۔ اپنے بیان میں ممتاز علی بھٹو نے کہا تحرےک انصاف اور عوامی تحرےک کے تارےخی احتجاج اور دھرنے بڑی اہمےت اور معنیٰ رکھتے ہےں جس کو حکمران اور اس کے مفاہمتیوں نے نظر انداز کرکے بڑی خطرناک صورتحال پےدا کردی ہے۔ پارلےمنٹ کا طوےل اجلاس جس پر عوام کے اربوں روپے خرچ ہوچکے ہےں بگڑتی ہوئی صورتحال کا حل نکالنے کے بجائے صرف حکومت کو بچانے مےں ضائع ہوگےا۔
ممتاز بھٹو

ای پیپر-دی نیشن