• news

دھرنے کے شرکاءکیلئے لال حویلی سے جانے والا سامان پولیس نے روک لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لال حویلی سے دھرنے کے شرکاءکیلئے جانے والا عید کا سامان پولیس نے پکڑ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عید کے سامان سے بھری گاڑی کو روک لیا۔ تاہم بعدازاں سامان لے جانے کی اجازت دے دی۔ عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید نے بتایا کہ نماز عید کی ادائیگی کیلئے صفیں، دریاں، قالین اور قناتیں پولیس نے روک لیں۔ لگتا ہے کہ حکمرانوں اور پولیس کی عقل جواب دے گئی ہے۔ حکمران گھبرائے ہوئے ہیں۔ ان کی ہمت نہیں کہ مسجد کا سامان روک سکیں دھرنا ان کو چڑھ گیا ہے۔ سامان میں کوئی غلیل یا ڈنڈے نہیں۔
لال حویلی سامان

ای پیپر-دی نیشن