طاہر القادری پر اتحادی جماعتوں، جذباتی کارکنوں کا دباﺅ، دھرنا ختم نہ کرنے دیا
اسلام آباد(آن لائن ) ڈاکٹر طاہر القادری پر اتحادی جماعتوں، جذباتی کارکنوں کادباﺅ، دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہ کرنے دیا۔ ذرائع نے ”آن لائن“کو بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری جوکہ دھرنے کو جلسوں میں تبدیل کرکے واپس جانا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں ایک ہفتہ تک طویل مشاورت کی گئی اکثر کارکنان واپس جانا چاہتے تھے لیکن کچھ ایسے جذباتی کارکنان تھے جنہوںنے طاہر القادری سے واضح الفاظ میں کہاکہ ہم انقلاب کی خاطر آئے ہیں اور واضح تبدیلی کے بغیر اور کامیابی کے بغیر نہیں جائینگے ۔دوسری جانب طاہر القادری کی اتحادی جماعتوںنے بھی شیخ الاسلام پر زور دیا کہ وہ کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ عمران خان کے کامیاب جلسوں کے باعث بھی حکومت پر شدید دباﺅ ہے اس لئے اس دباﺅ کو برقرار رکھا جائے اور دھرنا ختم نہ کیا جائے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ طاہر القادری یہ مشورہ پہلے ماننے کےلئے تیار نہ تھے اور انہوںنے دو روز قبل اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اپنے دوستوں اور مخالفوں پر واضح کردیناچاہتاہوں کہ کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرونگا لیکن اگلے ہی روز انہوںنے دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہہ دیا کہ وہ شاہراہ دستور پر ہی عید منائینگے۔
طاہر القادری /جذباتی کارکن