• news

فیصل آباد اور شکرگڑھ میں شوہروں نے 2 بیویوں کو زندہ جلا ڈالا

فیصل آباد + شکرگڑھ ( نما ئند ہ خصو صی + نامہ نگار) مکان نام نہ کرنے پر شوہر نے پٹرول چھڑک کر اپنی بیوی کو زندہ جلا د دیا جبکہ شکرگڑھ میں شوہر نے دوسری بیوی سے مل کر پہلی کو زندہ جلا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاو¿ن کے علاقے سبینہ ٹاو¿ن کے رہائشی غلا م عبا س کا اپنی بیو ی عاصمہ بی بی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا غلام عبا س چاہتا تھا کہ اسکی بیوی اپنا مکان اس کے نام کردے اور طلائی زیورات بھی اسے دے دے، ایسا نہ کر نے پر غلام عبا س نے اپنی بیو ی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، طبی امداد کےلئے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی اور مو ت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔ پو لیس نے نعش پو سٹ ما رٹم کےلئے مارچری یو نٹ منتقل کر دی اور ملزم کو حراست میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں پولےس رپورٹ کے مطابق شکرگڑھ کے محلہ اکبری کی نورےن جس کی شادی4 سال قبل سےالکوٹ مےں محمدا عظم مہر کے ساتھ ہوئی، محمد اعظم نے اےک اور شادی حمےرا سے کی تھی۔ شوہر نورےن کو اکثر مارتا پےٹتا تھا وہ اسے کہتا تھا اس کی وراثت مےں شکرگڑھ کا جو مکان اس کے حصہ مےں آتا ہے وہ اسے فروخت کردے اور پےسے لے کر آئے۔ وہ اکثر اس سے لڑتا جھگڑتا تھا، اعظم مہر خاوند اور سوتن حمےرا نے مل کر نورےن کو زندہ جلا ڈالا۔ نورےن کے گھر والوں کو اطلاع دی کہ وہ جل گئی ہے اسے لاہور لے جا رہے ہےں۔ بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہور مےں دم توڑ گئی۔ پولےس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کر دی ہے۔
زندہ جلا ڈالا

ای پیپر-دی نیشن