• news

مجلس عمل کی بحالی: عید کے بعد فضل الرحمن، سراج الحق، سمیع الحق میں ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (آن لائن) مذہبی ہم آہنگی یا ایم ایم اے بحالی کی کوششیں، عیدالاضحی کے بعدمولانافضل الرحمن، سراج الحق، سمیع الحق اور علامہ ساجد نقوی میں اہم ملاقاتیں متوقع، اسلامی تحریک کے سربراہ دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی عیدالاضحی کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے ملاقات کےلئے ان کی اسلام آباد رہائش گاہ پر جائینگے جبکہ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات کےلئے اکوڑہ خٹک بھی جائینگے اور ملکی سیاسی و امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگاجبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات بارے بھی شیڈول تیار کیا جارہاہے اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے۔ اس سلسلے میں جب اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی سے رابطہ کیا تو انہوںنے بتایاکہ اس وقت ملک کی امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے جبکہ سیاسی صورتحال بھی کچھ بہتر نہیں ہے اس سلسلے میں ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں ہمارا روز اول سے موقف ہے کہ اتحاد سے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور مذہبی ہم آہنگی کےلئے ہم اپنی یہ کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی رہنماﺅں کی عیدالاضحی کے بعد اہم ملاقاتیں ضرور ہونگی لیکن اس کا شیڈول قبل از وقت نہیں بتایا جاسکتا۔
مجلس عمل

ای پیپر-دی نیشن