• news

عید کی خوشی میں طاہرالقادری کے دھرنے میں پشتو گانے پر رقص ‘بچوں کو اونٹ کی سواری کرائی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحریک کے دھرنے میں قربانی کے لئے تین اونٹ پہنچا دئے گئے۔ طاہرالقادری کا کہنا ہے ایک اونٹ پر گو نواز گو لکھا ہے۔ اونٹ کی سواری کرنے کو دل کرتا ہے۔ طاہرالقادری کی ہدایت پر بچوں کو اونٹ کی سواری کرائی گئی۔ عید کی خوشی میں طاہرالقادری نے عمر ریاض عباسی کو سٹیج پر ڈانس کی اجازت دی تو انقلاب مارچ میں عمر ریاض عباسی نے پشتو گانے پر رقص کیا۔ طاہرالقادری نے سٹیج سے نیچے آ کر بچوں سے ملاقات بھی کی اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ عوامی تحریک کے بزرگ کارکنوں نے بھی خوب ڈانس کیا۔
رقص

ای پیپر-دی نیشن