• news

جرمن خفیہ ادارہ خود امریکی اداروں کو شہریوں کے کوائف دیتا رہا: نئے سکینڈل میں انکشاف

برلن (اے این این) جرمن خفیہ ادارے بی این ڈی اور امریکی ادارے این ایس اے کے مابین تعاون کے نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جرمن خفیہ ادارہ خود امریکی ادارے کو شہریوں کے کوائف دیتا رہا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن خفیہ ادارے اور امریکی ادارے کے مابین تعاون کے نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا جس کے مطابق بی این ڈی 2004 اور 2008 کے درمیان فرینکفرٹ کے انٹرنیٹ نوڈ ایکسچینج سے ڈیٹا این ایس اے کو فراہم کرتا رہا۔
 اس سلسلے میں معلومات آگے دینے سے قبل بی این ڈی کے تیار کردہ ایک سافٹ ویئر کے ذریعے جرمن شہریوں کے کوائف کی چھان بین کی جاتی تھی۔
نیا سکینڈل

ای پیپر-دی نیشن