• news

طاہر القادری کے پیچھے عید پڑھنے والوں کی نماز نہیں ہوئی: حنیف جالندھری امامت غیر شرعی ہے: علما کونسل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے پیچھے عید پڑھنے والوں کی نماز نہیں ہوئی۔ طاہر القادری نے اشاروں سے سجدہ کیا، مقتدیوں نے پورا سجدہ کیا۔ ایسی صورت میں نماز نہیں ہوتی۔ دوسری جانب پاکستان علماء کونسل کے دارالافتاء نے طاہر القادری کی نماز عید میں امامت کو غیر شرعی قرار دیدیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے اشاروں سے امامت کی جو جائز نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن