• news

کار کے سامنے آنے پر محافظ نے موٹر سائیکل سوار کے پائوں پر گولی چلائی، ری بائونڈ ہوکر لگی: گیلانی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈیفنس میں اپنے بیٹے عبدالقادر کے محافظوں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میرے بیٹے کو لاحق سکیورٹی خدشات پر گارڈ اسکے ساتھ ہوتے ہیں۔کانوائے میں شامل محافظوں کی ذمہ داری سکیورٹی یقینی بنانی ہوتی ہے۔ گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار گاڑی کے سامنے آیا جس پر محافظ نے نوجوان کے پائوں پر گولی چلائی جو ری بائونڈ ہوکر اسے لگی اور اس کی ہلاکت کا سبب بنی۔

ای پیپر-دی نیشن