دھرنوں نے آئی ڈی پیز سے توجہ ہٹا دی، ہم بھی اسلام آباد جا سکتے ہیں: قبائلی جرگہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں شمالی وزیرستان کے قبائل کا جرگہ ہوا ہے جس میں سابق اور حاضر سروس بیورو کریٹس نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ دھرنوں نے آئی ڈی پیز سے توجہ ہٹا دی۔ وہ بھی اسلام آباد جا سکتے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے عمائدین نے آئی ڈی پیز کو درپیش مشکلات پر غور کے لئے 10 اکتوبر کو بنوں میں گرینڈ قبائلی جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرگے میں وزیر اور داوڑ قبائل کے عمائدین، ریٹائرڈ اور حاضر سروس بیورو کریٹس اور دیگر افراد شریک تھے۔ جرگے میں شمالی وزیرستان میںجاری آپریشن، آئی ڈی پیز کی واپسی اور نقصانات کے ازالے سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر امن کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔