قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی پریشان کن ہے: محسن خان
لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں بھی قومی ٹیم کی ناکامی پریشان کن ہے ٹیم بغیر کسی منصوبہ بندی اور دوران میچ بدلتے ہوئے حالات میں حکمت عملی کے بغیر کھیلتی نظر آئی۔ منصوبہ بندی کا واضح فقدان تھا جبکہ آسٹریلیا نے بہترین پلاننگ کے ساتھ عمدہ کرکٹ کھیل کر فتح حاصل کی ۔