عمران خان کے تمام الزامات ایک سنگین دھوکہ ہیں: مریم نواز
لاہور (این این آئی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام الزامات ایک سنگین دھوکہ ہیں جبکہ ان کی اصلیت انتہائی اندوہناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو الزام تراشی پر شرم آنی چاہیے۔ عمران خان دوسروں کو جس کی ترغیب دیتے ہیں خود اس پر عمل نہیں کرتے۔