کراچی میں امن کے بغیر ملک معاشی میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتا:صدرممنون
کراچی(آئی ا ین پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی ہماری معیشت کا مرکز ہے‘ کراچی میں امن قائم کئے بغیر ملک معاشی میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتا‘ سندھ حکومت اور کراچی کی انتظامیہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کرکے شہریوں کو امن و امان فراہم کرے ۔ وہ قائم مقام چیف سیکرٹری سندھ سبحان میمن اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور کمشنر کراچی شعیب صدیقی سے عید کے روز ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ سینئر افسران نے صدر مملکت کو عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر دونوں سینئر افسران نے صدر مملکت کو کراچی اور سندھ بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کئے جانے والے سکیورٹی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔