• news

پاکستان میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی، آئین کی حمایت کرتے ہیں: امریکی سفیر

لندن /اسلام آباد (آئی این پی)امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہا ہے کہ  پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے‘ عید پر اپنے پیغام اور لندن میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے   رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا، ہم پاکستان میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اورپاکستانی آئین کی حمایت کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتاہے تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں مسائل کومذاکرت کے ذریعے حل کریں،پاکستانی آئین سے باہرکسی بھی حل کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کافیصلہ امریکہ کے تحفظ میں کیاگیاہے،پاکستان میں میڈیاسے متعلق معاملات کاحل مناسب قانونی اتھارٹیز کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوںنے مزید وضاحت کی کہ امریکہ نے مشرف دورمیں افغانستان اور خطے کی صورتحال کے لئے پاکستان کیساتھ تعلقات کوفروغ دیا،اس کا مطلب یہ نہیں لیناچاہیے کہ امریکہ فوجی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن