• news

رائیونڈ سٹی‘ تلخ کلامی پر سفاری پارک میں گارڈ نے ٹکٹ کلیکٹر کو مار ڈالا

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور کے علاقے رائیونڈ سٹی میں سفاری پارک میں گارڈ نے محکمہ وائلڈ لائف کے ٹکٹ کلیکٹر کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد ممتاز سفاری پارک میں محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے داخلے کیلئے ٹکٹ کاٹنے پر مامور تھا۔ گزشتہ روز پارک میں آنیوالے افراد کے ٹکٹ چیک کرنے  کے معاملے پر اسکی اور پارک کے گارڈ شکیل سے تلخ کلامی ہوگئی  جس پر شکیل نے ممتاز کو گولیاں مار دیں اور فرار ہوگیا، ممتاز ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ممتاز کے ورثاء کی درخواست ملنے پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن