نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر شنگھائی ماسٹرز کے تیسرے رائونڈ میں داخل
شنگھائی (سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ چین کے شہر شنگھائی میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ میں نوواک جوکووچ نے ڈومینک تھیم کو ہرایا۔ روجر فیڈرر نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو پونے تین گھنٹے کے طویل مقابلے کے بعد شکست دی۔