قومی ہاکی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگ کھیلنے کی اجازت ملنے میں مشکلات
لاہور (نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور ہالینڈ کی لیگ میں کھیلنے کیلئے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ ملنے میں دشواری ، کچھ کو مل گیا کچھ کی نظریں ہاکی فیڈریشن پر لگ گئیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے چار ممالک کی لیگ انتظامیہ سے معاہدے ہوچکے ہیں ، ان میں کپتان محمد عمران ہانگ کانگ، عمر بھٹہ اور محمد عمران انگلینڈ، راشد اور رضوان سنیئر ہالینڈ جب کہ فرید احمد، شفقت رسول، شکیل عباسی، وقاص شریف، حسیم خان اور عمران بٹ کا ملائشین لیگ انتظامیہ سے معاہدہ ہوا ہے ، چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات نومبر سے شروع ہوگا۔ خاص کر ملائیشیا لیگ کیمپ کی تاریخوں میں شیڈول ہے اور انتظامیہ نے کھلاڑیوں سے پچیس نومبر تک کا اجازت نامہ مانگا ہے جو تاحال فیڈریشن نے جاری نہیں کیا ، جب کہ ہانگ کانگ، ہالینڈ اور انگلینڈ سے معاہدہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو این او سی مل چکے ہیں۔