این اے 149‘ضمنی الیکشن 16اکتوبر کو ہو گا‘تیاریاں مکمل جے یو آئی کا پیپلز پارٹی‘ جمعیت اہلحدیث اور اہلسنت و الجماعت کا جاوید ہاشمی کی حمایت کا اعلان
لاہور +ملتان(خبر نگار + سپیشل رپورٹر) الیکشن کمیشن پاکستان نے این اے 149 ملتان 2 میں 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس حلقے میں 18 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ نشست جاوید ہاشمی کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔ 144 مردانہ اور 142 زنانہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 419 مردانہ اور 359 زنانہ پولنگ بوتھ ہیں۔ 35 امیدواروں میں سے 17 نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ الیکشن کمیشن نے 286 پریذائیڈنگ افسران، 778 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 778 پولنگ افسران کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔این اے 149 کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی نے پیپلز پارٹی جبکہ سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی جمعیت اہلحدیث اور اہلسنت و الجماعت نے مخدوم جاوید ہاشمی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ضمنی الیکشن