• news

دھرنے میں شریک تحریک انصاف کا کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

اسلام آباد (ثناء نیوز)اسلام آباد دھرنے میں شریک تحریک انصاف کا کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمیل نامی شخص فیصل آباد کا رہائشی تھا اور ڈی جے بٹ کے ٹرک میں الیکٹریشن کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ جمعرات کو اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔دھرنے کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جمیل دو دن سے بیمار تھا اور اس کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا، ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات بھی دی جا رہی تھیں مگر جمعرات کی صبح انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس سے وہ انتقال کر گئے ۔جمیل کی نعش کو پمز ہسپتال پہنچا کر ان کے لواحقین کو اطلاع دی گئی ہے اس کی نعش کو اس کے آبائی شہر پہنچایا جائے گا جہاں اسے سپرد خاک کیا جائے گا۔
کارکن جاںبحق  

ای پیپر-دی نیشن