بھارتی جارحیت: حکومت کی گردواروں اور مندروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
اسلا م آ با د(آن لائن) وزارت داخلہ پاکستان نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سکھوں اور ہندووں کے مذہبی مقامات پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبوں کو ان مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکم پر محکمہ داخلہ پنجاب کے انٹرنل سکیورٹی ونگ نے آئی جی پولیس، کمشنر لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ، سی سی پی او لاہور کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔